حضرت محمّد صلی اللھ علیھ وآلھ وسلّم کا ذکر یہودیوں اورعیسائیوں کی کتاب مقدس بائبل کے عہد نامہ عہد نامہ عییق (قدیم) اور جدید دونوں میں کیا گیا ہیں:مقدس بائبل میں عہد نامہ عییق (قدیم) عیسائیوں کی مقدس کتاب ہے:
ا ) بائبل کو دو حصّوں میں تقسیم کیا جاتا ہیں، عہد نامہ قدیم (عتیق) اور عہد نامہ جدید۔ عہد نامہ قدیم یہودیوں کی مقدس کتاب ہے اور اس میں موسی سے پہلے تمام انبیاء کے حالات کو ضبط تحریر میں لایا گیا ہیں۔ عہد نامہ جدید عیسی کے احوال پر مشتمل ہے۔
ب ) عہد نامہ قدیم اور عہد نامہ جدید کوملا کر پوری بائبل 73 کتب پر مشتمل ہیں۔ تاہم پروٹسٹنٹ بائبل جو کنگ جیمز ورشن کہلاتا ہے، 66 کتب پر مشتمل ہیں۔ کیوں کہ یہ 7 کتابوں کو مشکوک سمجھتے ہیں۔ اور اس کی سند پر شک کرتے ہیں۔
اس لئےکیتھولک فرقے کے عہد نامہ قدیم میں 46 کتب ہیں جبکہ پروٹشٹنٹ کے عہد نامہ قدیم میں 39 کتب ہیں۔ جبکہ دونوں فرقوں کا عہد نامہ جدید 27 کتب پر مشتمل ہیں۔ عیسائیت میں کئی فرقے ہیں، جن میں دو بڑے فرقے ہیں کیتھولک اور پروٹسٹنٹ
حضرت محمدۖ کا ذکر عہدنامہ ِقدیم میں:(Old Testament)
قرآن مجید فرماتا ہے کہ:
وہ لوگ جو ایسے رسولۖ،نبی اُمی(ان پڑھ) کی پیروی کرتے ہیں جن کو وہ اپنے ہاں تورات وانجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں۔
محمدۖ کا ذکر کتابِ استثنا میں(Deuteronomy)
اﷲتعالیٰ موسی سے فرماتا ہے ڈیوٹرانمی(کتابِ استثنا) کے سورةنمبر ١٨ آیت ١٨ میں:
میں تمھارے بھائیوں کے درمیان میں سے ایک پیغمبر پیدا کرونگا،جو تمھاری (موسی) کی طرح ہوگا،اور میں اپنے الفاظ اسکے منہ میں ڈالوں گا اور وہ ان سے یہی کہے گا جو میں اسکوحکم دوں گا۔
عیسائی یہ دعویٰ کرتے ہے کہ یہ پیش گوئی عیسی کے بارے میں ہے کیونکہ عیسی موسی کی طرح تھے۔ موسی بھی یہودی تھے، عیسی بھی یہودی تھے۔موسی بھی پیغبر تھے اور عیسی بھی پیغمبر تھے۔اگراس پیش گوئی کو پورا کرنے کیلئے یہی دو اصول ہیں تو پھر بائبل میں ذکر کیے گئے تمام پیغمبرجوموسی کے بعد آئے مثلاً سلیمان،حِزقیل ،دانیال ، یحیٰ وغیرہ سب یہودی بھی تھے اور پیغمبر بھی حالانکہ یہ محمدۖ ہے جو موسی کی طرح ہے
١) دونوں یعنی موسی اور محمدۖ کے ماں باپ تھے جبکہ عیسیٰ معجزانہ طور پر مرد کے مداخلت کے بغیرپیدا ہوا تھا۔
٢) دونوں نے شادیاں کی اور ان کے بچے بھی تھے جبکہ بائبل کے مطابق عیسی نے شادی نہیں کی اورنہ ہی اُن کے بچے تھے۔
٣) دونوں فطرتی موت مرے۔جبکہ عیسیٰ کوزندہ اُٹھالیا گیا ہے-
حضرت محمدۖ ،حضرت موسٰی کے بھائیوں میں سے تھے۔عرب یہودیوں کے بھائی ہے۔ حضرت ابراہیم کے دو بیٹے تھے،حضرت اسماعیل اور حضرت اسحاق (Isaac)۔ عرب اسماعیل کے اولاد میں سے ہے اور یہودی اسحاق کے اولاد میں سے ہے۔
منہ میں الفاظ ڈالنا
حضرت محمدۖ اُمیّ یعنی ان پڑھ تھے اور جو کچھ وہ اﷲتعالیٰ سے جو کچھ وحی حاصل کرتے،وہ اِسے لفظ بہ لفظ دہرا دیتے۔ میں تمھارے بھائیوں کے درمیا ن میں سے ایک پیغمبر پیدا کروں گا،جو تمھاری (موسی) کی طرح ہوگا، اورمیں اپنے الفاظ اُسکے منہ میں ڈالوں گا اور وہ ان سے یہی کہے گا جیسے میں اُسکو حکم کرونگا۔
٢: ڈیوٹرانمی کی کتاب یہ درج ہے کہ:
جوکوئی میری اُن باتوں کو جنکو وہ میرا نام لیکر کہے گا، نہ سنے تو میں اُنکا حساب اُن سے لوں گا۔
محمدۖ کا ذکر (Isaiah) کی کتاب میں اس کا ذکر(Isaiah) کی کتاب میں ہے کہ:
جب کتاب اس کو دی گئی جوکہ ان پڑھ ہے اور کہا کہ اس کو پڑھو میں تمھارے لیے دُعا کرونگا تو اس نے کہا کہ میں پڑھا لکھا نہیں ہوں۔
جب جبرائیل نے محمدۖ سے کہا کہ پڑھ تو اس نے کہا کہ میں پڑھا لکھا نہیں ہوں۔
محمدۖ کا ذکر نام کے ساتھ سلیمان کی مناجات (songs of solomon) میں کیا گیا ہے۔
یہ ایک عبرانی حوالہ ہے جس کے معنی ہے:
وہ بہت میٹھا ہے،ہاں: وہ بہت پیارا ہے۔ یہ میرا محبوب ہے اور یہ میرا دوست ہے،اے یروشلم کے بیٹیوں
عبرانی زبان میں لفظ اِم احترام کیلئے بولا جاتا ہے۔مثلاً عبرانی زبان میں خُدا کواِلُکہاجاتا ہے۔لیکن احترام سے اس کواِلُ اِم'پڑھا جاتا ہے۔اسی طرح محمدۖ کے نام کے ساتھ بھی اِم کااضافہ کیا گیا ہے۔لیکن انگریزی میں اسکا ترجمہ لفظ پیارا سے کیا گیا ہے۔لیکن عبرانی زبان کے عہدنامہ قدیم (Old Testament) میں محمدۖ کا نام ابھی بھی موجود ہے۔
حضرت محمدۖ کا ذکرعہد نامہ جدید میں(New Testament)
قرآن کے سورة الصف کی آیت میں ذکر کیا گیا ہے کہ:
اور اس وقت کو یاد کرو جب عیسی ابن مریم نے کہا کہ اے بنی اسرائیل!بلاشبہ میںاﷲتعالیٰ کا رسول ہوں(جو) تمھاری طرف (بھیجا گیاہوں)۔میں تصدیق کرنے والا ہوں تورات کا جو مجھ سے پہلے آئی ہے اور خوشخبری سنانے والا ہوں ایک رسول کی جو میرے بعد آئے گا،اسکا نام احمد ہوگا۔پھر وہ جب کھلی نشانیاں لے کر آیا تو وہ کہنے لگے کہ یہ تو صریح جادو ہے۔[13]
تمام وہ حوالے جو عہد نامہِ قدیم (Old Testament) میں محمدۖ کے بارے میں دیئےگئے ہیں وہ یہودیوں کے علاوہ عیسائیوں کیلئے بھی درست ہے۔کیونکہ عیسائی دونوں ،عہد نامہ قدیم (Old Testament) اور عہد نامہِ جدید(New Testament) دونوں کو مانتی ہیں جبکہ یہودی صرف عہد نامہِ قدیم کو مانتے ہے۔
یوحنا (John) کی کتاب سورة ١٤ آیت ١٦
اور میںخُدا سے دُعا کروں گا اور وہ تمھیں ایک مددگار دے گا جو تمھارے ساتھ،ہمیشہ رہے گا۔
یوحنا (John) کی کتاب سورة ١٥ آیت ٢٦
میں تمھارے پاس مددگار بھیجوں گا جو میرے باپ کی طرف سے ہوگا وہ مددگار سچائی کی روح ہے جو باپ کی طرف سے آتی ہے جب وہ آئے گا تو میرے بارے میں گواہی دے گا۔
یوحَنّا (John) کی کتاب سورة ١٦ آیت ٧
میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ میرا جانا تمھارے لیے بہتر ہے کیوں کہ اگر میں جاتا ہوں تو تمھارے لیے مددگار بھیجوں گا۔اگر میں نہ جائوں تو تمھارے پاس مددگار نہ آئے گا۔
احمدیا محمدۖکا مطلب ہے وہ شخص جس کی تعریف کی جاتی ہےیا وہ جس کی تعریف کی گئی ہو۔یہ تقریباً یونانی لفظ پے ری کلایٹس(Periclytos) کے معنی ہے۔یوحَنّا کی کتاب کے سورة ١٦آیت ١٦، سورة ٥١ آیت ٢٦ اور سورة ١٦ آیت ٧ میں یونانی لفظپے ری کلیٹاس(Peraclytos) کا انگریزی میں ترجمہ(comforter)کم فرٹر یعنی مددگار لفظ سے کیا گیا ہے۔حالانکہ (Peraclytos) کے معنی ہے وکیل یا ایک مہربان دوست۔اسکا مطلب مددگارنہیں ہے۔جو انگریزی ترجمہ میں استعمال کیا گیا ہے۔ (Paracletos)پے ری کلیٹاس لفظ (Pariclytos) پے ری کلایٹس کی ٹیٹری شکل ہے۔عیسی نے درحقیقت احمد کا نام لے کر پیش گوئی کی۔نیز یونانی لفظ پے راکلیٹ (Paraclete) محمدۖ کی طرف اشارہ کرتی ہے جو سارے جہان کیلئے رحمت ہے۔
بعض عیسائی یہ کہتے ہے کہ لفظ مددگار(Comforter) جس کا ذکر ان پیش گوئیوں میں کیاگیا ہے،یہ روح لقدس یا روحِ مقدس (Holy spirit) کی طرف اشارہ کرتی ہے۔لیکن یہ اس بات کو سمجھنے میں ناکام ہوگئے ہے کیونکہ پیش گوئی میں یہ صاف ذکر ہے کہ جب عیسی اس دنیا سے چلا جائے گا تب مددگار(Comforter)آئے گا۔حالانکہ بائبل(Bible)یہ بتاتی ہے کہ روح القدس تو پہلے سے زمین پر موجود تھا عیسی کے زمانے میں بھی اور اس سے پہلے بھی۔وہ اِلیزبِت(Elizabeth) کے رحم میں موجود تھا اوردوبارہ جب عیسی کی بپتسمہ یا اصطباغ (Baptism) کی جارہی تھی،وغیرہ وغیرہ۔ اسی طرح یہ پیش گوئی صرف اور صرف محمدۖ کے بارے میں ہے اور صرف اسی کا ذکر کرتی ہے۔
یوحنا (John) کی انجیل سورة ١٦ آیات١٤-١٢
مجھے تم سے بہت کچھ کہنا ہے مگر ان سب باتوں کو تم برداشت نہ کرسکوگے۔ لیکن جب روحِ حق آئے گا تو تم کو سچائی کی راہ دکھائے گا۔روحِ حق اپنی طرف سے کچھ نہ کہے گا بلکہ وہی کہے گا جو وہ سنتا ہے وہ تمھیں وہی کہے گا جو کچھ ہونے والا ہے اور وہ میری (یعنی عیسی(اﷲ) کی بڑائی بیان کرے گا۔
مندرجہ بالاآیت میں روحِ حق کا جو لفظ استعمال کیا گیا ہے یہ محمدۖ کے علاوہ کسی اور کی طرف اشارہ نہیں کرتی۔ کیونکہ محمدۖ کیلئے یہاں روح حقکا لفظ استعمال ہوا ہے۔اور محمدۖ کی صفات میں سے ایک صفت حقبھی ہے۔جو قرآن مجید میں موجود ہے۔مندرجہ بالاآیت میں یہ بھی کہا گیا کہ جب وہ آئے گا تو:
١) لوگوں کو سچائی کی راہ دکھائے گا۔
٢) جو کچھ سنے گا وہی کہے گا۔اپنی طرف سے کچھ بھی نہیں کہے گا۔
٣) وہ عیسی کی بڑائی بیان کرے گا اور اسکا احترام کرے گا۔
ا - رسول اﷲ(ۖ)نے لوگوں کو سچائی کی راہ دکھائی اور وہ ہے اﷲتعالیٰ کی راہ۔
ب- رسول اﷲ(ۖ) نے جو کچھ سُنا وہی کہا اور اپنی خواھش سے کوئی بات نہیں کی۔قرآن میں اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے۔
ترجمہ: اور(نبیۖ) اپنی خواہش سے نہیں بولتا۔نہیں ہے یہ کچھ اور مگر جو اس کو وحی کی جاتی ہے۔
د- رسول اﷲ(ۖ) نے کسی بھی بنی کے بارے میں کوئی غلط الفاظ استعمال نہیں کیے۔ وہ ہمیشہ اﷲتعالیٰ کی نبیوں کی تعریف کرتا تھا۔ اور دوسرے نبیوں کے ساتھ ساتھ محمدۖ نے عیسی کی بڑی تعریف کی ہے۔قرآن مجید میں بھی عیسی کی تعریف کئی جگہوں میں کی گئی ہے۔عیسی کو قرآن میںروح اﷲ کہاگیا ہے جس کے معنی ہے اﷲ تعالیٰ کی رحمت۔ اسکے علاوہ عیسی کو کلمتہ اﷲیعنی اﷲ تعالیٰ کا کلام، نبی اﷲیعنی اﷲ تعالیٰ کا نبی اور پیغمبر کے نام سے پکارا گیا ہے۔
حوالہ جات:
- مذاہبِ عالم میں حضرت محمّد کا ذکر، مصنّف : ڈاکٹر ذاکر نائیک، صفحہ 9
- بائبل میں حضرت محمّد کا ذکر، مصنّف : شیخ احمد دیدات، صفحہ 33
- القرآن ، سورة اعراف سورہ نمبر٧ آیت ١٥٧
- بائبل ، ڈیوٹرانمی(کتابِ استثنا) ، سورةنمبر ١٨ آیت ١٨
- بائبل ، متیٰ (Methew)، سورة ١ ، آیت ١٨
- بائبل ، لوقا (Luke) ،سورة١ ، آیت ٣٥
- القرآن ، سورة ٣ ، آیات ٤٧-٤٢
- القرآن ، سورة ٤ ، آیات ١٥٨-١٥٧
- بائبل ، ڈیوٹرانومی(Deuteronomy) سورة١٨آیت ١٨
- بائبل ، ڈیوٹرانمی(کتابِ استثنا) ، سورةنمبر ١٨ آیت ١٩
- بائبل ، (Isaiah) کی کتاب ، سورة ٢٩ آیت ١٢
- ا بائبل ، سلیمان کی مناجات (songs of solomon) ، سورة ٥، آیت ١٦
- القرآن ، سورة الصف سورة ٦١ آیت ٦
- بائبل ، یوحنا(John)کی کتاب سورة ١٤ آیت ١٦
- بائبل ، یوحنا(John) کی کتاب سورة ١٥ آیت ٢٦
- بائبل ، یوحَنّا(John) کی کتاب سورة ١٦ آیت ٧
- بائبل ، یوحنا (John) کی انجیل سورة ١٦ آیات١٤-١٢
Read:
~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~ ~
Humanity, Religion, Culture, Science, Peace
A Project of Peace Forum Network: Overall 3 Million visits/hits