Featured Post

Who is Jesus?

The suggestion that Jesus is not, according to the Bible, “very God of very God” is likely to prove startling to those accustomed to th...

Saturday, March 19, 2016

بائبل کے مطابق یسوع کون ہے؟ خدا کا بیٹا یا بندہ ?Who is Jesus according to Bible, Son of God or Servant

 خدا ایک ہی ہے اور خدا اور انسان کے بیچ ایک ہی راستہ ہے جس کے ذریعے لوگ خدا تک پہنچ سکتے ہیں اور وہ راستہ ہے یسوع مسیح ،وہ بھی ایک انسان ہی ہے۔[۱ تِیمُتھِیُس 2:5]

اے خدا! تُو پہا ڑوں سے پیشتر،زمین سے پیشتر اور اس کا ئنات سے پیشتر تو خدا تھا۔ ازل سے ابد تک تُو ہی خدا ہے۔[زبُور 90:2]

یاد رکھو کہ میں خدا ہوں ! کوئی اور دوسرا خدا نہیں ہے۔ میں خدا ہوں اور میرے جیسا کوئی دوسرا نہیں ہے۔[یسعیاہ 46:9]

خدا کا بیٹا اور بیٹے:
 جو لوگ خدا کے پیارے ہوں ، یا خدا کے قریب ہوں ، نیک لوگ ، نبی ، فرشتوں کو کوبائبل  میں استعارہ، مجازی، تشبیا کے طور پر "خدا کا بیٹا"  کہا گیا ہے، کسی کو حقیقت میں خدا کا بیٹا سمجھ لینا بائبل کی تعلیمات کے بر خلاف ہے.  
خدا کو باپ کیا گیا ہےیسوع مسیح کا ہی نہیں بلک  دوسرے نیک ، اچھے لوگوں کا، تمام لوگوں کا باپ . یہ بائبل کا سٹائل ہے.
 بیشمار لوگوں کو بائبل میں خدا کا بیٹا کہ گیا ہنے . جو نیک لوگ ہیں ، خدا کی بات مانتے ہیں ان کی بھی خدا کا بیٹا کہ گیا . کچھ مثال کو طور پر پیش ہیں :    
نبی یعقوب ، سلیمان ، داوود کو بھی خدا کا بیٹا کہ گیا .ملاحظہ کریں :
(Some references are; 2nd Samuel 8:13-14, Psalms 89:26-27: of Job 1:6, “Psalms 2:7, in Luke 4:41, Hosea;1:10, Jeremiah;31:9, Job;2:1,38:4-7, Genesis;6:2, Deuteronomy;14:1, Luke;3:38, Exodus;4:22-23, 2Samuel;8:13-14, Psalms;2:7, 89:26-27, Luke; 4:41 and 9:22).

۱ یوحنّا 4:7
عزیز دوستو! ہم کو ایک دوسرے سے محبت کر نی ہو گی کیوں کہ محبت خدا کی طرف سے ہے جو شخص محبت کر تا وہ خدا کا بچّہ ہے اور وہ خدا کو جانتا ہے۔

متّی 5:9
9 مبارک ہیں وہ لوگ جو صلح کراتے ہیں وہ تو خدا کے بیٹے کہلائینگے۔

رومیوں 8:14
 جو خدا کی روح کی ہدایت سے چلتے ہیں وہی خدا کے بچے ہیں۔

افسیوں 4:6

خدا ایک ہے اور ہر چیز کا باپ ہے وہ ہر ایک پر حکومت کرتا ہے وہ ہر جگہ اور ہر چیز میں موجود ہے۔

یوحنا 20:17
17 یسوع نے اس کو کہا، “مجھے مت چھو نا کیوں کہ میں ابھی تک اپنے باپ کے پاس اوپر نہیں گیا” لیکن میرے بھائیوں (شاگردوں) کے پاس جا کر کہو کہ ’میں اپنے اور تمہارے باپ کے پاس اوپر جا رہا ہوں۔ میں اوپر اپنے اور تمہا رے خدا کے پاس جا رہا ہوں۔‘”

۱ تِیمُتھِیُس 2:5
5 خدا ایک ہی ہے اور خدا اور انسان کے بیچ ایک ہی راستہ ہے جس کے ذریعے لوگ خدا تک پہنچ سکتے ہیں اور وہ راستہ ہے یسوع مسیح ،وہ بھی ایک انسان ہی ہے۔

زبُور 89:26 
26 وہ مجھ سے کہے گا، “ تو میرا باپ ہے۔
    تو میرا خدا، میری چٹان میری نجات ہے۔”

یوحنا 4:23
وہ وقت آرہا ہے اور وہ اب یہاں ہے جب کہ سچے پرستار باپ کی پرستش روح اورسچائی سے کرینگے۔ تو مقدس باپ ایسے ہی لوگوں کو چاہتا ہے جو اسکے پرستار ہوں۔

لوقا 3:38
38 قینان انوس کا بیٹا تھا
انوس سیت کا بیٹا تھا
سیت ابن آدم تھا
اور آدم خدا کا بیٹا تھا۔

زبُور27-89:26
وہ مجھ سے کہے گا، “ تو میرا باپ ہے۔
    تو میرا خدا، میری چٹان میری نجات ہے۔”
 میں اُس کو اپنا پہلو ٹھا بناؤں گا۔
    وہ زمین پر عظیم شہنشاہ بنے گا۔

ہوسیع 1:10
  آنے وا لے دنوں میں بنی اسرائیل دریا کی ریت کی مانند بے شمار اور بے قیاس ہونگے۔ اور جہاں ان سے یہ کہا جا تا تھا کہ تم میرے لوگ نہیں ہو وہیں پر وہ زندہ خدا کے فرزند کہلا ئیں گے۔

پیدائش 6:2-4
2-4 خدا کے بیٹوں نے دیکھا کہ لڑکیاں خوبصورت ہیں اسلئے ان لوگوں نے لڑکیوں کو چُنا اور ان سے شادی کر لئے۔ ان عورتوں سے بچے پیدا ہو ئے۔ اس وقت کے دوران اور اس کے بعدنفیلم اس علاقے میں آباد تھے۔ اور وہ بہت مشہور بھی تھے۔ اور قدیم زمانے سے یہ بہادُر سمجھے جا تے تھے.

رومیوں 12:1-2
12 پس اے بھائیو اور بہنو! خدا کی رحمتیں یاد دلا کر تم سے التماس کرتاہوں اپنی جان کو ایسی زندہ قربانی کے لئے نذر کرو جو زندہ اور مقدس اور خدا کو پسندیدہ ہو۔ یہی خدا کے لئے تمہا ری روحانی عبادت ہے۔ 2 اس دنیا کے لوگوں کی مانند تم خود کو نہ بدلو۔ بلکہ اپنے آ پ کو دماغ کی تجدید کے مطابق بدل ڈالو تا کہ تمہیں پتہ چل جا ئے کہ خدا کی مرضی تمہا رے لئے کیا ہے۔ یعنی تم جان جاؤگے کیا اچھا ہے اور خدا کو کیا پسند ہے اور کیا کا مل ہے۔

عبرانیوں 7:1-4
اعلیٰ کاہن ملک صدق، نہ باپ نہ ماں ...
7 ملک صدق سالم کا بادشاہ اور خدا تعالیٰ کا کاہن تھا جب ابراہیم بادشاہوں کو شکشت دیکر واپس آرہے تھے تو ملک صدق ابراہیم سے ملا اس دن ملک صدق نے ابرا ہیم کو مبارک باد دی۔ 2 اور ابرا ہیم نے ملک صدق کو اپنے پاس کی سب چیزوں کا دسواں حصہ نذر کیا۔
ملک صدق کے دو معنی ہیں پہلا معنی “راست بازی کا بادشاہ” اور دوسرا “سالم کا باد شاہ” یعنی “سلامتی کا بادشاہ۔” 3 کو ئی نہیں جانتا کہ اس کا باپ کون تھا اور ماں کون تھی۔ یا وہ کہا ں سے آیا تھا یا وہ کب پیدا ہوا تھا اور کب وہ مر گیا۔ ملک صدق ایک خدا کے بیٹے کی مانند ہمیشہ کے لئے اعلیٰ کاہن ٹھہرا۔

4 پس تم غور کرو کہ وہ کیسا عظیم تھا ملک صدق کو ابراہیم عظیم بزرگ نے اپنے مال کا دسواں حصّہ عطیہ میں دیا تھا جو اس نے جنگ میں جیتا تھا۔

یوحنا 6:42

یہودیوں نے کہا ، “یہ یسوع ہے ہم اس کے باپ اور ماں کو اچھی طرح جا نتے ہیں۔یسوع تو یوسف کا بیٹا ہے اس لئے وہ اب ایسا کس طرح کہہ سکتا ہے کہ میں آسمان سے آیا ہوں؟”

ابن آدم :
انجیل میں یسوع نے اپنے آپ کو "ابن آدم" کہ کر مخاطب کیا. (Mathew; 9:6, Luke;9:22). عہد نامہ جدید میں 85 مرتبہ "ابن آدم" کھا گیا ہے .یسوع نے "خدا کا بیٹا" کہ کر مخاطب کرنے کو مسترد کر دیا.(Luke;4:41)
لوقا 4:41:کئی لوگوں پر سے بد رُوحیں چلّاتی ہوئی باہر نکل آئیں “تو خدا کا بیٹا ہے” یہ کہتے ہوئے چیخ کر چھوڑ کر چلی گئی تب یسوع نے ان بد روحوں کو سختی سے حکم دیا کہ وہ کوئی بات نہ کریں اور بد روحوں کو معلوم ہو گیا کہ یہ یسوع ہی “مسیح” ہے۔

خدا، باپ صرف ایک ہے اسی کی عبادت کر:
یسوع مسیح نے صرف ایک خدا کی عبادت کرنے کا حکم دیا  (Luke;4:8, John;4:23, Mathew;7:21-23, Revelation;22:8)

یوحنا 4:24


خدا روح ہے اور اسکے پرستاروں کو روح اور سچائی سے پرستش کر نی ہو گی۔

متی  4:10
 لِکھا ہے کہ تُو خُداوند اپنے خُدا کو سِجدہ کر اور صِرف اُسی کی عبادت کر۔.

مُکاشفہ ۲۲:9
اُس نے مُجھ سے کہا خبردار! اَیسا نہ کر۔ مَیں بھی تیرا اور تیرے بھائی نبِیوں اور اِس کِتاب کی باتوں پر عمل کرنے والوں کا ہم خِدمت ہُوں۔ خُدا ہی کو سِجدہ کر۔

مکاشفہ 19:10

تب میں فرشتے کے قدموں میں عبادت کر نے کے لئے جھک گیا لیکن فرشتے نے مجھ سے کہا!“میری عبادت مت کرو میں بھی تمہارے اور تمہارے بھا ئیوں کی طرح خدمت گزار ہوں جو یسوع کی گواہی دینے پر قائم ہیں۔ اسلئے تم خدا کی عبادت کرو۔ کیوں کہ یسوع کی گواہی ہی نبوت کی روح ہے۔”

یُوحنّا ۱۷:3

 اور ہمیشہ کی زِندگی یہ ہے کہ وہ تُجھ خُدایِ واحِد اور برحق کو اور یِسُوع مسِیح کو جِسے تُونے بھیجا ہے جائیں-

متّی 5:48
اسلئے جیسا کہ تمہارا باپ آسمانوں میں ہے اسی طرح تم کو بھی کامل بننا چاہئے۔

متّی 6:6 
اگر تم عبادت کرنا چاہو تو تم اپنے کمرے میں جاکر دروازہ بند کرلو اور تمہارے باپ کی عبادت کرو جس کو تم نہیں دیکھ سکتے تمہارا باپ دیکھتا ہے جو پوشیدہ کیا گیا ہے اور وہ تم کو صلہ دیگا۔

متّی 6:32
لوگ جو خدا کو نہیں جانتے وہ ان اشیاء کو پا نے کی کوشش کرتے ہیں۔تم فکر نہ کرو کیوں کہ جنّت میں رہنے والا تمہارا باپ جانتا ہے کہ تم کو یہ تمام چیزیں چاہئے۔

یوحنا 20:17
17 یسوع نے اس کو کہا، “مجھے مت چھو نا کیوں کہ میں ابھی تک اپنے باپ کے پاس اوپر نہیں گیا” لیکن میرے بھائیوں (شاگردوں) کے پاس جا کر کہو کہ ’میں اپنے اور تمہارے باپ کے پاس اوپر جا رہا ہوں۔ میں اوپر اپنے اور تمہا رے خدا کے پاس جا رہا ہوں۔‘”

یوحنا 14:16
میں باپ سے استدعا کروں گا تو وہ تمہا رے لئے دوسرا مدد گار دیگا۔ اور وہ ہمیشہ تمہا رے ساتھ رہے گا۔

یوحنا 5:30
میں اپنے آپ سے کچھ نہیں کر سکتا جس طرح مجھے حکم ملتا ہے اسی طرح فیصلہ کرتا ہوں اسی لئے میرا فیصلہ صحیح ہے کیوں کہ میں اپنی خوشی یا مرضی سے نہیں کر تا۔ لیکن میں وہی کر تا ہوں جس نے مجھے اپنی خوشی سے بھیجا ہے۔

متّی 7:21-23
“صرف اتنا کہنے سے کوئی آدمی خداکی بادشاہت میں داخل نہیں ہو سکتا جو صرف مجھے خدا وند اے خدا وند کہہ کر پکارے آسمان میں رہنے والے ہمارے باپ کی مرضی کے مطابق زِندگی گزارنے والے ہی خُدا کی بادشاہت میں داخل ہوں گے۔ آخری دن کئی لوگ مجھ سے کہیں گے کہ تو ہی ہمارا خداوند ہے! تیرے ہی بارے میں ہم نے نبوّت دی ہے۔تیرے ہی نام سے ہم نےبد رُوحوں کو چھڑایا ہے اور مختلف غیر معمولی کا موں کو انجام دیا ہے۔لیکن میں صاف طور پر ان سے کہہ دوں گاکہ اے بد کار لوگو!مجھ سے دور ہو جاؤمیں نے تمہیں کبھی نہیں جا نا ؟

افسیوں 4:6
خدا ایک ہے اور ہر چیز کا باپ ہے وہ ہر ایک پر حکومت کرتا ہے وہ ہر جگہ اور ہر چیز میں موجود ہے۔

  یسوع  نے یہودیوں کے ان پر خدا کے دعوے کے الزام کو مسرد کیا ، انکار کیا : کا اشارہ 82:6 
زبور کی طرف تھا 

یوحنا 10:32-35
32 لیکن یسوع نے ان سے دو بارہ کہا ، “میں نے اپنے باپ کی طرف سے بہت اچھے کام کئے اور وہ تم سب دیکھ چکے ہو اور تم ان اچھے کاموں کی وجہ سے مجھے مارڈالنا چاھتے ہو؟”
33 یہودیوں نے کہا ، “ہم تمہیں سنگسار کرنا چاہتے ہیں اسلئے نہیں کہ تم نے اچھے کام کئے بلکہ اس لئے کہ تم خدا سے گستاخی کرتے ہو۔ تم تو صرف ایک آدمی ہو لیکن اپنے آپکو خدا کہتے ہو۔
34 یسوع نے جواب دیا، “یہ تمہاری شریعت میں لکھا ہے [82:6  زبور]“میں نے کہا کہ تم دیوتا ہو۔” 35 جب کہ اس نے انہیں خدا کہا جن کے پاس خدا کا کلام آیا اور صحیفوں کا باطل ہو نا ممکن نہیں۔
82:6  زبور 
 میں نے کہا، “ تم لوگ دیوتا ہو،     تم خدا ئے تعالیٰ کے بیٹے ہو۔


١. یسوع کون ہے ؟ (اردو کتاب pdf) 
٢. تفصیل مضمون(انگریزی) 



یسوع نے کہا، “میں خدا کی طرف سے اسرائیل کی کھو ئی ہو ئی بھیڑوں کے سوا کسی اور کے پاس نہیں بھیجا گیا ہو ں۔”

متّی 15:22-26
 اس علا قے کی رہنے والی ایک کنعانی عورت یسوع کے پاس آئی اور چیخ چیخ کر کہنے لگی، “اے خدا وند داؤد کے بیٹے میرے حال پر رحم کر میری بیٹی پر بد روح کے اثرات ہو گئے ہیں اور وہ بہت ہی تکلیف میں مبتلا ہے”
 لیکن یسوع نے اس کو کو ئی جواب نہ دیا۔ اس وجہ سے شاگرد یسوع کے پاس آ ئے اور کہنے لگے، “اس عورت کو چلے جانے کے لئے کہئے کیوں کہ وہ چیختی ہو ئی ہمارے پیچھے ہی آرہی ہے۔”
 یسوع نے کہا، “میں خدا کی طرف سے اسرائیل کی کھو ئی ہو ئی بھیڑوں کے سوا کسی اور کے پاس نہیں بھیجا گیا ہو ں۔”
 تب وہ عورت یسوع کے پاس آئی اور یسوع کے سامنے گر گئی۔ اور کہنے لگی، “اے میرے خدا وند! میری مدد کر۔”
 تب یسوع نے جواب دیا، “بچوں کے کھا نے کی روٹی کو نکال کر اسکو کتوں کے سامنے ڈالدینا اچھا نہیں۔”


متّی 10:5-6

5 یسوع ان بارہ رسولوں کو چند احکامات دیکر اور بادشاہت سے متعلق لوگوں کو معلومات فراہم کر نے کے لئے بھیج دیا۔ اور یسوع نے ان سے جو کہا وہ یہ کہ“غیر یہودیوں کے پاس اور ان شہروں میں نہ جانا جہاں سامری رہتے ہوں۔ 6 بلکہ اسرائیل کے پاس جاؤ جو کھو ئی ہو ئی بھیڑوں کی طرح ہے۔

متّی 15:24 

یسوع نے کہا، “میں خدا کی طرف سے اسرائیل کی کھو ئی ہو ئی بھیڑوں کے سوا کسی اور کے پاس نہیں بھیجا گیا ہو ں۔”

متّی 19:28

یسوع اپنے شاگردوں سے اس طرح کہنے لگے، “میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ جب نئی دنیا پیدا ہو گی تو ابن آدم اپنے جاہ و جلال والے تخت پر متمکن ہو گا۔ اور تم سب جو میری پیروی کر نے والے ہو تختوں پر بیٹھے ہو ئے اسرائیل کے بارہ قبیلوں کا انصاف کرو گے۔

لنکس /ریفرنس

https://faithforum.wordpress.com/claims-of-divinity-of-jesus-analysis/
Urdu - Bible Gateway:https://www.biblegateway.com/passage/?search=John+10%3A32-35&version=ERV-UR

Faith and Works: ایمان اور سچّے کام